ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوکٹّے میں بس الٹ گئی۔ متعدد مسافر زخمی

جوکٹّے میں بس الٹ گئی۔ متعدد مسافر زخمی

Tue, 11 Sep 2018 13:34:55    S.O. News Service

منگلورو 11ستمبر (ایس او نیوز) بیکمپاڈی میں جوکٹّے کے قریب ایک سٹی بس الٹ جانے سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، جن میں اکثریت طلبہ کی ہے۔

کہا جاتاہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کائکمبا سے اسٹیٹ بینک کی طرف جارہی تھی، جس میں بڑی تعداد میں کالج اور اسکول کے طلبہ تھے۔ حادثہ پیش آتے ہی مقام افراد مدد کودوڑ پڑے اورتمام زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں منتقل کیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس حد سے زیادہ تیز رفتاری سے چلائی جارہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد موقع پر سے کچھ مسافروں کے موبائل فونس چرالیے جانے کی بھی خبر ہے۔ 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حادثے کے لئے ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔


Share: